Advertisement

About Us

مبسملا و حامداً و مصلیا

تعارف

سنی حنفی دینی مسائل

       مادی دنیا آج ترقی کے اعلی مدارج طے کر رہی ہے، انسان چاند پر کمندیں ڈال رہا ہے، اپنی زندگی کے اکثر امور ٹیکنالوجی کے توسط سے کم وقت میں آسانی کے ساتھ انجام دے رہا ہے حتی کہ ایک بڑا طبقہ دنیوی  علوم و امور کے ساتھ ساتھ دینی علوم اور دینی مسائل کے حل بھی ٹیکنالوجی ہی کے ذریعہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر قسم کی دینی معلومات دنیوی معلومات کی طرح بذریعہ نیٹ آن لائن طلب کر رہا ہے اور دوسرے مکاتب فکر بڑی تیزی کے ساتھ لوگوں کو آن لائن معلومات فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس لیے یہ بعید نہیں کہ ہماری بھولی عوام اور مذہب حق مذہب اہل سنت و جماعت اور مسلک اعلیٰ حضرت  سے کماحقہ واقفیت نہ رکھنے والے حضرات کہیں گمرہی کے دلدل میں نہ پھنس جائیں-العیاذباللہ- 

   ضرورت : 

     چناں چہ عوام الناس کی آف لائن اور روبرو ہدایت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ آن لائن ہدایت و رہنمائی بھی لازم و ضروری ہے۔ اسی مقصد خیر کے پیش نظر جامعہ اشرفیہ مبارک پور ، یوپی ، ہند کے ہونہار فرزند مولانا محمد مبین رضوی مصباحی نے سنی حنفی دینی مسائل کے نام سے ایک ویب سائٹ کی تنظیم کی اور اپنے چند احباب کو بھی اس کار خیر میں اپنا شریک  بنایا ہے۔   

  مقاصد : 

      اس ویب سائٹ کے ذریعہ لوگوں کو قرآن و سنت نیز ہدایہ، مختصر القدوری، بہار شریعت، فتاویٰ عالمگیری، فتاویٰ رضویہ، فتاویٰ مصطفویہ، فتاویٰ امجدیہ، فتاویٰ فیض الرسول، وغیرہ معتبر و مستند کتب فقہ و فتوی کے حوالے سے روزمرہ پیش آنے والے مسائل شرعیہ کے حل اور منجھے ہوئے قلم کاروں کے پاکیزہ افکار و خیالات، پند و نصائح اور بیش بہا دینی و اسلامی معلومات سے لبریز دلکش مضامین فراہم کرکے عوام الناس کی رہنمائی اور اصلاح فکر و عمل کا کام بحسن و خوبی انجام دیا جا رہا ہے۔ 
         اللہ جل جلالہ و عم نوالہ کی بارگاہ بے نیاز میں بندۂ محتاج دعاگو ہے کہ رب کریم ! اس مختصر سی دینی کاوش اور خدمت کو اپنے حبیب سرکار دوعالم صلى الله تعالی علیہ و سلم کے طفیل شرف قبول عطا فرما ، اسے عام سے عام تر اور خوب سے خوب تر کردے اور اسے اس کے جملہ اراکین کی بخشش کا سامان بنا۔
         آمین بجاہ حبیبہ الکریم علیہ وعلی آلہ افضل الصلوۃ و التسلیم۔


 از : مولانا محمد حسان نظامی مصباحی




Social Media Links : 



Twitter : https://twitter.com/ShdMasail?s=09

Instagram : https://www.instagram.com/shdmasail/


Whatsapp : https://chat.whatsapp.com/Hpf43bfyJyzHWVkdGwfJtS

YouTube : https://www.youtube.com/channel/UCLSaMbiLOkLnq663C3BNO7Q

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاءاللہ
    بہت اچھی کوشش ہے
    اللہ تعالیٰ مولانا مبین مصباحی اور ان کے تمام رفقا معاونین کے جذبے کو قائم رکھے۔
    دعوت و تبلیغ کی راہیں غیر محدود ہیں،اس لیے ہمیں ہرجہت سے اپنے اسلام اور اسلامی احکام کی نشرو اشاعت کی کوشش کرنی چاہیے
    اللہ تعالیٰ اس سلسے کو قبول فرمائے اور قائم ودائم رکھے
    انور رضا مصباحی
    جامعہ علی حسن اہل سنت اترولہ بلرامپور یوپی

    جواب دیںحذف کریں

السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ