Advertisement

موجودہ دور اور بچوں کی نعت خوانی کتنا مفید کتنا مضر از محمد اشفاق عالم امجدی

 موجودہ دور اور بچوں کی نعت خوانی کتنا مفید کتنا مضر


ازقلم: محمد اشفاق عالم ألامجدیٓ العلیمیٓ
ألمتخصص فی الفقہ الحنفی( بچباری آبادپور کٹیہار)

یہ مسلم ہے کہ نعت رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم پڑھنا سننا عمدہ کار عبادت ہے چوں کہ نعت خوانی عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ایمان کی جان اور دین کی پہچان ہے نعت پاک ہم سب کے عشق و عقیدت کا قولی عملی اظہار ہے ـــــــــــــــــ 
ایک موقع پر حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ کو نعت خوانی کی بنیاد پر پیغمبر اسلام معلم کائنات صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دو مرتبہ جنتی ہونے کی بشارت دی۔۔ نیز حضرت کعب بن زہیر رضی اللہ تعالٰی عنھما نے سرور دوعالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک قصیدہ پڑھا۔۔ تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے خوش ہوکر اپنی چادر مبارک اتار کر حضرت کعب کو دے دی ـــــــــــــــــ

مگر آج کا المیہ کچھ اس طرح ہوگیا ہے ــــ کہ ہمارے جلسوں میں مدعو کیے جانے والے اکثر نعت خواں ایسے پائے جاتے ہیں جو تعلیم سے خالی محض بے بہرہ ہوتے ہیں (جن کو تعلیم و تعلم سے کوئی سروکار نہیں) اور موجودہ دور کے طلباء انہیں پیشہ ور نعت خواں کو سن سن کر اپنا قیمی وقت ضائع کر رہے ہیں اور اپنی تعلیم کو ترک کرکے انہیں جیسے بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ـــــــــــــــــ جیسی ہی تھوڑا بہت نعت پڑھنے آتا ہے چند جگہوں سے مدعو کیے جاتے ہی تعلیم (پڑھائی) کو ترک کر دیتے ہیں اور فقط پیشہ ورانہ زندگی بسر کرنے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔

اتنا ہی نہیں؛ طلباء کو بے بہرہ کرنے میں اسٹیج پر بیٹھے واہ وائی کرنے والے پیشہ ور مقررین کا بھی ہاتھ ہے اگر بچوں کی نعت خوانی پر حوصلہ افزائی نہ کی جاتی تو وہ نعت خواں بننے کے بجائے اپنی تعلیم و تعلم پر توجہ دیتا۔۔۔
مہربانم !
آپ اپنے اوقات حضور سرورِ کونین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا دین سیکھنے میں صرف کریں، یہ پیسے خور گانے کے طرز پر بکواسات کرنے والے آپ کے پیر کی جوتی کے برابر بھی نہیں ہے ۔۔۔۔

رب غافر قدیر امت مسلمہ کی حفاظت و صیانت عطا فرمائے، صحیح عقل و فہم عطا کرے ـــــــــــــــــ أمین بجاہ سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ افضل الصلاۃ والتسلیم 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے