Advertisement

کرامات غوث پاک علیہ الرحمہ از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

توصیفِ محدثِ جلیل علامہ عبدالشكور مصباحی مدظلہ العالی از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

کراماتِ غوثِ پاک علیہ الرحمہ


عشقِ نبی کے جام پلاتے ہیں غوث پاک
سویا ہوا نصیب جگاتے ہیں غوث پاک

رائی کے مِثل، دیکھ کے سارے جہان کو
رب کی عطا سے غیب بتاتے ہیں غوث پاک

حاصل ہے مصطفٰی کے خزانوں کا اختیار
سب پر نبی کا فیض لُٹاتے ہیں غوث پاک

ایسے کریم ہیں کہ جو قطرہ بھی مانگیے
دریا عنایتوں کا بہاتے ہیں غوث پاک

کیوں ہـے منافقوں کو بھلا گیارہویں سے ضد
ہم کھارہے ہیں اور کِھلاتے ہیں غوث پاک

بخشا ہے رب نے جامۂ لایَحزَنُوں اُنھیں
پیغام لاتَخَف کا سناتے ہیں غوث پاک

شانِ ولایت ایسی ، کہ ڈوبی ہوئ برات
بارہ برس کے بعد، تِراتے ہیں غوث پاک
ٹھوکر لگا کے بولے کہ اُٹھ میرے حکم سے
مُردے کو اِس طرح سے جِلاتے ہیں غوث پاک

کھاتے ہیں مُرغ ، اور اُنہی ہڈیوں سے پھر
دستِ کرم سے مرغ بناتے ہیں غوث پاک

تائب ہوئے لٹیرے سب اپنے گناہ سے
رنگِ صداقت ایسا دکھاتے ہیں غوث پاک

دعوت تھی ایک وقت میں ستّر مقام پر
اک ساتھ ہر مکان پہ جاتے ہیں غوث پاک

رہ جاتی ہیں سمٹ کے زمانے کی وسعتیں
اپنے قدم جدھر بھی بڑھاتے ہیں غوث پاک

مرہم مسرتوں کا ہے اُس دستِ پاک میں
داغِ غمِ حیات  مٹاتے ہیں غوث پاک

روشن ہے اُن کی یاد سے جِس دل کی انجُمن
اُس کو ہر اِک بلا سے بچاتے ہیں غوث پاک

حضرت کی ذاتِ پاک ہے بیحد کرم خَمیر
بَد کوبھی اپنے دل سے لگاتے ہیں غوث پاک

بہکا سکے گا کوئ نہ اُن کے مرید کو
رستہ ہدایتوں کا چَلاتے ہیں غوث پاک
آیا جو اُن کے در پہ، وہ خالی نہیں گیا
ابدال ، چور کو بھی بناتے ہیں غوث پاک

جو بھی پکارتا ہے اُنھیں صدقِ دل کے ساتھ
اُسکی مدد کے واسطے آتے ہیں غوث پاک

پھنستی ہے بحرِ غم میں جہاں زندگی کی ناؤ
اُس کو فریدی ! پار لگاتے ہیں غوث پاک

نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

مزید پڑھیں:

از: محمد سلمان رضا فریدی مصباحی بارہ بنکوی مقیم حال مدینۃ العرفان مسقط عمان
 96899633908+

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے