Advertisement

توصیفِ محدثِ جلیل علامہ عبدالشكور مصباحی مدظلہ العالی از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

توصیفِ محدثِ جلیل علامہ عبدالشكور مصباحی مدظلہ العالی از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

توصیفِ محدثِ جلیل علامہ عبدالشكور مصباحی مدظلہ العالی 


استاذ العلماء ، نازشِ بزم تدریس ، پیکر علم و تقویٰ ، مرقعِ سادگی ، صحبت یافتۂ حضور حافظ ملت ، محدث جلیل ، استاذِی الکریم حضرت علامہ الحاج عبدالشكور مصباحی نوری مدظلہ العالی سابق شیخ الحدیث الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت جنھیں اہل اشرفیہ "دادا حضور" کہتے ہیں ،
حسب حکم ،،  مولانا ریحان انجم مصباحی (مدھوبنی) مرتب ، حیاتِ محدث جلیل .... 

تابِ حکمت سے مجلّٰی ہے تری ہستی کا طُور
اے حضرتِ عبدالشکور 

شمعِ بزمِ فن ہے تیرا جوہرِ فکر و شعور 
اے حضرتِ عبدالشکور 

شفقتیں ایسی کہ اشرفیہ کے سب ماہ و نجوم 
کہہ رہے ہیں آپ کوتعظیم سے "دادا حضور" 
اے حضرتِ عبدالشکور 

سادگی اور علم و تقویٰ کا مُرکَّب تیری ذات
خوبیوں کی کہکشاں ہے آپ کی سیرت کا نور
اے حضرتِ عبدالشکور 

اے سراجیِّ سخن ، میراثِ حکمت کے امین 
تیرا گلزارِ بصیرت ہے خزاں کی حد سے دُور 
اے حضرتِ عبدالشکور
(الحمد للہ حضرت نےہمیں علم میراث کی بنیادی کتاب سراجی بھی پڑھائی ہے... 

درس میں رنگِ ظرافت آپ سا دیکھا نہیں 
ہرتبسم میں نئی طرزِ اشارت کا ظہور
اے حضرت عبدالشکور

فلسفہ،منطق، حدیث و فقہ و صرف و نحو پر
آپ کی فکر رسا نے پایا ہے کامل عبور
اے حضرتِ عبدالشكور

نسبتِ"نوری" ملی اورصحبتِ "عبدالعزیز"
تیرے پیکر میں ہوا جس سے کمالوں کا وُفور
اے حضرتِ عبد الشکور

مشکلیں آئیں،مگر آئی نہ ماتھے پر شکن 
ظرف اعلی ہےترا اور بے بدل رنگِ صَبور
اے حضرتِ عبدالشکور
 
کام سے بس کام رکّھا ، رخنہ اندازی نہ کی
آپ یوں بابِ مفاسد سے رہے دور و نفور
اے حضرتِ عبدالشکور 

زندہ باد اے ساقئ میخانہ فن ! زندہ باد 
دور کرتا ہےغبارِ دل، ترا جامِ طہور
اے حضرت عبدالشکور 

کررہے ہیں تیری شادابی کی رب سے التجا 
ہم ترے علمی شجر کے فیض یابندہ طُیُور
اے حضرتِ عبدالشکور 

اشک بھرآتےہیں کرکے یاد، تیری درس گاہ 
ہجرکےغم سےجگر کا آئینہ ہوتاہے چٗور
اے حضرتِ عبدالشکور 

یہ دعاہم سب کی ہے اے پیارے استاذِ کریم
آپ کا سایہ سلامت رکھّےمولاے غفور
اے حضرتِ عبدالشکور 

ہے فریدؔی کاقلم، بہرِ  إجابت منتظر 
نذرہیں اے شاہ! اک تلمیذِ ادنیٰ کی سُطُور
اے حضرتِ عبدالشکور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

مزید پڑھیں:


از: محمد سلمان رضا فریدی مصباحی بارہ بنکوی مقیم حال مدینۃ العرفان مسقط عمان
 96899633908+

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے