Advertisement

صدیق عکسِ حسن و جمالِ محمد است از مولانا محمد قاسم مصباحی

صدیق عکسِ حسن و جمالِ محمد است از مولانا محمد قاسم مصباحی

صدیق عکسِ حسن و جمالِ محمد است


ہے ماوراے خرد تیرا مرتبہ صدیق
تو یارِ غارِ شہنشاہِ انبیا صدیق

کوئی بھی تین کا چوتھا نظر نہیں آتا
نہیں زمانے میں ہمتا کوئی ترا صدیق

رسل کے بعد تمھی افضل البشر واللہ 
تمھاری شان کا ہے کون دوسرا صدیق

 تمھی رسول خدا کے خلیفۂ اول
نبی میں تم میں نہیں کوئی فاصلہ صدیق

خدائے پاک کا مظہر ہیں سید عالم
جمال سید عالم کا آئینہ صدیق

 کلام پاک سے ثابت صحابیت تیری
نہ پایا اور کسی نے یہ مرتبہ صدیق

 نہ مانے تجھ کو صحابی جو شاہِ بطحا کا
تو اس کو مژدہ ہے نارِ حجیم کا صدیق

 غلط روی سے بچاتی ہے پیروی تیری
خدا کا راستہ ہے تیرا راستہ صدیق

 میرے نبی کے صحابہ سبھی معظم ہیں
تمھاری شان مگر سب سے ہے جدا صدیق

ہے اس پہ نازاں یہ قاسم کہ فضل مولا سے 
تمھاری مدح کا اس کو شرف ملا صدیق

نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

نتیجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ: جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا۔

پیش کش: ذیشان امجد، فرحان امجد قادری رضا نگر ادری، مئو، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے