Advertisement

محبت رسول ﷺ کی علامات کیا ہیں؟

محبت رسول ﷺ کی علامات کیا ہیں؟

سوال: 

محبت رسول ﷺ کی علامات کیا ہیں؟

جواب:

 اور حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) سے محبت کی علامت یہ ہے کہ بکثرت ذکر کرے اور درود شریف کی کثرت کرے اور نامِ پاک لکھے تو اُس کے بعد صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم لکھے، بعض لوگ براہِ اختصار صلعم یاؐ  لکھتے ہیں  ، یہ محض ناجائز وحرام ہے اور محبت کی یہ بھی علامت ہے کہ آل و اَصحاب ، مہاجرین و انصار و جمیع متعلقین و متوسلین سے محبت رکھے اور حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کے دشمنوں   سے عداوت رکھے، اگرچہ وہ اپنا باپ یا بیٹا یا بھائی یا کُنبہ کے کیوں نہ ہوں اور جو ایسا نہ کرے وہ اِس دعویٰ میں جھوٹا ہے، کیا تم کو نہیں معلوم کہ صحابۂ کرام نے حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی محبت میں   اپنے سب عزیزوں، قریبوں، باپ، بھائیوں اور وطن کو چھوڑا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اﷲ و رسول (عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) سے بھی محبت ہو اور اُن کے دشمنوں سے بھی اُلفت۔! ایک کو اختیار کر کہ ضِدَّین جمع نہیں ہو سکتیں، چاہے جنت کی راہ چل یا جہنم کو جا۔  نیز علامتِ محبت یہ ہے کہ شانِ اقدس میں جو الفاظ استعمال کیے جائیں   ادب میں ڈوبے ہوئے ہوں، کوئی ایسا لفظ جس میں کم تعظیمی کی بُو بھی ہو، کبھی زبان پر نہ لائے، اگر حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کو پکارے تو نامِ پاک کے ساتھ ندا نہ کرے، کہ یہ جائز نہیں، بلکہ یوں کہے:
’’یَا نَبِيَّ اللہِ!    یَا رَسُوْلَ اللہ! یَا حَبِیْبَ اللہِ!‘‘
 

حوالہ :

بہار شریعت جلد اول، ص: ۷۷ و ۷۸، مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے