Advertisement

روضہ مبارک پر حاضری کا طریقہ کیا ہے؟

روضہ مبارک پر حاضری کا طریقہ کیا ہے؟
 

سوال:

روضہ مبارک پر حاضری کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:

اگر مدینہ طیبہ کی حاضری نصیب ہو تو روضہ شریف کے سامنے چارہاتھ کے فاصلہ سے دست بستہ جیسے نماز میں کھڑا ہوتا ہے، کھڑا ہو کر سر جھکائے ہوئے صلاۃ و سلام عرض کرے، بہت قریب نہ جائے، نہ ادھر ادھر دیکھے اور خبردار! خبردار! آواز کبھی بلند نہ کرنا، کہ عمر بھر کا سارا کِیا دھرا اَکارت جائے۔ اور{حضور ﷺ سے} محبت کی یہ نشانی بھی ہے کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کے اقوال و افعال و احوال لوگوں سے دریافت کرے اور اُن کی پیروی کرے۔
 

حوالہ :

بہار شریعت جلد اول، ص: ۷۸ و ۷۹، مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے