نبی پاک ﷺ کی تعظیم و توقیر!
سوال:
کیا نبی پاک ﷺ کی تعظیم و توقیر فرض ہے؟
جواب:
حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی تعظیم و توقیر جس طرح اُس وقت تھی کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) اِس عالم میں ظاہری نگاہوں کے سامنے تشریف فرماتھے، اب بھی اُسی طرح فرضِ اعظم ہے، جب حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کا ذکر آئے توبکمالِ خشوع و خضوع و انکسار بادب سُنے، اور نامِ پاک سُنتے ہی درود شریف پڑھنا واجب ہے۔
’’ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَ مَوْلٰـنَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَاٰلہِ الْکِرَامِ وَصَحْبِہِ الْعظَامِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ ۔‘‘
حوالہ :
بہار شریعت جلد اول، ص: ۷۵ و ۷۶، مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ