Advertisement

نعت سرکار کی آمد مرحبا از مولانا محمد قاسم مصباحی

نعت سرکار کی آمد مرحبا

نعت سرکار کی آمد مرحبا


 مناتے ہیں سبھی خوشیاں ولادت کی گھڑی آئی 
مگر مغموم ہے شیطاں ولادت کی گھڑی آئی 

عجب پر کیف منظر ہے، فضا کتنی معطر ہے 
ہوئے پژمردہ گل خنداں ولادت کی گھڑی آئی 

ہوئی کافور تاریکی، ہر اک سو روشنی پھیلی
بنے ذرے مہ تاباں، ولادت کی گھڑی آئی 

بڑےدل کش ہیں رنگ وبو،کہ ہیں چھاۓہوئےہرسو 
سحابِ رحمتِ رحمٰں، ولادت کی گھڑی آئی 

ربیع النور ہے آیا، مسرت ساتھ میں لایا 
ہیں عُشاقِ نبی شاداں، ولادت کی گھڑی آئی 

فلک کے چاند تارو فرش گیتی پر اتر آؤ 
کہ آتا ہے شہِ ذیشاں، ولادت کی گھڑی آئی 
 
ہوا باطل کا منہ کالا، ہے جلوہ حق کا ہی جلوہ 
ہو ماہ عرب رخشاں، ولادت کی گھڑی آئی

 صنم خانوں میں ہے ہلچل، گرے بت سارے منہ کے بل
پڑا ہے کفر اب بے جاں، ولادت کی گھڑی آئی 

ہوا آتش کدہ ٹھنڈا، عجب کہرام ہے برپا 
مکاں کسریٰ کا ہے لرزاں، ولادت کی گھڑی آئی

جو ہے میلاد سے جلتا ، کلیجہ پھٹ گیا اس کا 
اسے ہے رنج بے پایاں، ولادت کی گھڑی آئی 

مرادیں ہوں گی سب پوری، چلو تو آمنہ کے گھر 
نہ لوٹوگے تہی داماں ولادت کی گھڑی آئی 

کرو صلِّ علی کا ذکر قاسم با وضو ہوکر 
ملے گی مرضیِ یزداں ولادت کی گھڑی آئی


نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

نتیجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ: جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا۔

پیش کش: ذیشان امجد، فرحان امجد قادری رضا نگر ادری، مئو، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے