Advertisement

مزار پر چادر اور پھول چڑھانا کیسا ہے؟

مزار پر چادر اور پھول چڑھانا کیسا ہے؟ 


مسئلہ:

مزار شریف پر چادر، پھول وغیرہ چڑھانے کا ثبوت کیا ہے ؟

الجواب:

 سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا برکاتی محدث بریلوی رضی عنہ ربه القوی تحریر فرماتے ہیں : '' یہ سنت کوئی شرعی نہیں،
 اذ ليـس مـن جـنسه واجب
 ہاں پھول چڑھانا حسن ہے ۔ اور قبور اولیاء کرام قد سناالله با سرارہم پر چادر بقصد تبریک ڈالنا مستحسن ہے ۔ قال الله تعالى :
 " ذلك وادنى ان يعرفن فلا يوذين . " 
امام عارف باللہ علامہ سیدی عبد الغنی نابلسی قدس سرہ القوی نے " کشف النورمن اصحاب القبو ر '' میں اس کی تصریح فرمائی ہے ۔ پھر علامہ شامی نے عقود الدریہ میں اسے نقل کیا اور مقرر رکھا ۔ ( فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ۹۸ ) والله تعالى أعلم۔
 

حوالہ : 

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم، صفحہ: ۲۷۰، مطبوعہ: شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔

نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے