Advertisement

مسجد کے مائک سے میت کا اعلان کرنا کیسا ہے؟ | مسجد کے مائک سے اعلان کرنا


مسجد کے مائک سے میت کا اعلان کرنا کیسا ہے؟ | مسجد کے مائک سے اعلان کرنا


مسئلہ:

 مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا کیسا ہے اور اسے میلاد شریف وغیرہ دوسرے کاموں کے لئے کرایہ پر دے
 سکتے ہیں یانہیں؟ بینوا توجروا.

الجواب:

 صورت مسئولہ میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف وغیرہ کے لئے کرایہ پر دینا جائز نہیں۔ جیسا کہ بہار شریعت جلد دہم صفحہ ۴۵ میں ہے کہ مسجد کی اشیاء مثلا لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔ اہ اور اگر مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے ۔ "لان شـرط الواقف كنص الشارع . " ( فتاوی رضوی جلد ششم صفحہ ۳۵۲) بہر صورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں ۔ اور اگر واقف نے اجازت نہیں دی مگر وہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا ۔ یا چندہ سے لاؤڈ اسپیکر خریدا گیا اور ہر چندہ دینے والا جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان صورتوں میں بھی موت کا اعلان اس سے جائز ہے۔ و اللہ تعالیٰ اعلم.
 

حوالہ : 

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم، صفحہ: ۱۷۴ و ۱۷۵ ، مطبوعہ: شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔

نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے