Advertisement

کرو گھر گھر چراغاں احمد مختار آئے ہیں از مولانا محمد قاسم مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ

کرو گھر گھر چراغاں احمد مختار آئے ہیں

کرو گھر گھر چراغاں احمد مختار آئے ہیں 



 مناؤ جشن میلاد النبی، سرکار آئے ہیں 
کرو گھر گھر چراغاں احمد مختار آئے ہیں

تمامی انبیا نے جن کے آنے کی بشارت دی 
مبارک ہو مبارک آج وہ سردار آئے ہیں

نہیں ثانی ہوا جن کا، نہ ہوگا سارے عالم میں 
خدائے پاک کی قدرت کے وہ شہ کار آئے ہیں

 نیا کوئی نبی آئے یہ ناممکن ہے ناممکن 
کہ ختم المرسلیں بن کر، شہِ ابرار آئے ہیں

علم ہے نصب کعبے پر، جھکے تارے سلامی کو 
نرالی شان و شوکت سے مِرے سرکار آئے ہیں 

یتیمو، بے سہارو، غم کے مارو! اب نہ گھبراؤ 
 سبھی کا غم مٹانے مونس و غم خوار آئے ہیں

اڑے گی ظلم کی دھجی، چلے گا عدل کا سکہ 
کہ اب جانِ عدالت، مظہر غفار آئے ہیں 

مچا کہرام بت خانوں میں روتے ہیں صنم گر کر 
ہے کعبہ آج شاداں، بت شکن سالار آئے ہیں


نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

نتیجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ: جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا۔

پیش کش: ذیشان امجد، فرحان امجد قادری رضا نگر ادری، مئو، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے