عید میلاد النبی ﷺ
عید میلاد النبی کا چاند تاباں ہو گیا
خوش ہوا سارا جہاں ،شیطاں پریشاں ہوگیا
جلوہ گر مکے میں جس دم نورِ یزداں ہوگیا
کل جہاں روشن ہوا گھر گھر چراغاں ہوگیا
بارہویں تاریخ کو ماہِ ربیع النور کی
آمنہ کے گھر ہویدا شاہِ ذیشاں ہوگیا
آگئے روح الامیں لے کر فرشتوں کی برات
حضرت ہاشم کا گھر جنت بداماں ہوگیا
جب گل باغ رسالت کی ہوئی جلوہ گری
گلشنِ کونین کا ہر پھول خنداں ہوگیا
منہ کے بل بت گر پڑے، طاری ہے لرزہ کفر پر
شرک کی دھجی اُڑی، ابلیس گریاں ہوگیا
ذکرِ میلاد نبی قاسم سدا کرتے رہو
اس کی برکت سے ہمارا دل فروزاں ہوگیا
نیچے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ