وندے ماترم گانا کفر ہے
مسئلہ :
کیا فرماتے ہیں علماے دین مسئلہ ذیل میں کہ کیا مسلمانوں کو نعرہ '' وندے ماترم '' کسی وقت کسی موقع پر لگانا جائز ہے یا نہیں ، زید کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کسی حالت میں ایسا نعرہ لگانا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔ نیز نکاح و ایمان جانے کا خطرہ ہے اس سے جملہ مسلمانوں کو اجتناب کرنا لازمی و ضروری ہے ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا کہنا کہاں تک درست ہے؟
الجواب :
وندے ماترم کے معنی یہ ہیں اے ماں! ہم تیرے پجاری ہیں ، یہ زمین سے خطاب ہے ۔ مشرکین ہند کے کروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین بھی ہے۔ اس سے خطاب کرتے ہوۓ اس گیت میں کہا گیا ہے کہ اے زمین ، اے دھرتی ماتا! ہم تیرے پجاری ہیں ۔ پجاری کے معنی عبادت کرنے والے ہیں ۔اس وجہ سے یہ جملہ خالص مشرکانہ کافرانہ ہے ۔ مسلمانوں کو ہرگز ہرگز جائز نہیں کہ وہ یہ نعرہ لگائیں۔ جو مسلمان یہ نعرہ لگاۓ گا ، یہ گیت گائے گا وہ کافر مشرک مرتد ہوکر اسلام سے خارج ہو جاۓ گا۔ اس کی زوجہ
اس کے نکاح سے نکل جاۓ گی ۔ اس پر فرض ہوگا کہ فورا تو بہ کرے، پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اگر اس بیوی کو رکھنا چاہتا ہے تو اس سے پھر سے نکاح کرے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
حوالہ :
فتاوی شارح بخاری جلد دوم، صفحہ : ۵۸۸ و ۵۸۹ ، مطبوعہ : دارئرۃ البرکات ، گھوسی ، ضلع مئو ۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ