نابینا کی امامت کا کیا حکم ہے؟ | اندھے کی امامت کا حکم؟
مسئلہ:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ
نا بینا امام کے پیچھے نماز درست ہے کہ نہیں؟ جب کہ حافظ قرآن بھی ہے۔ کچھ لوگوں کا اختلاف ہے کہ نا بینا کے پیچھے نماز درست نہیں ہوگی ۔ لہذا عرض خدمت ہے کہ از روئے شرع بحوالہ جواب مرحمت فرما کرممنون و مشکور فرمائیں۔
الجواب:
اندھے کی امامت میں خفیف کراہت ہے۔ وہ بھی اس وقت جب کہ جماعت میں اس سے زیادہ افضل لوگ موجود ہوں اور اگر پوری جماعت میں ورع وعلم وتقوی وغیرہ میں وہی افضل ہو تو اس کی امامت میں کوئی کراہت نہیں ۔ درمختار میں ہے:
''و يكره تنزيها امامة اعمى الا ان يكون اعلم القوم''
درمختار:٢٥٥/٢) واللہ تعالی اعلم۔
حوالہ :
فتاوی بحر العلوم جلد اول ، صفحہ : ۳۷۳ و ۳۷۴ ، مطبوعہ : شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ