Advertisement

منقبت یاد شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان


 یادِ شارحِ بخاری 


نائبِ مفتئ اعظم ہند ، مناظر اہل سنت ، ناشرِ مسلک اعلی حضرت ، مظہر صدرالشریعہ ،  امینِ فکرِ حافظ ملت  " برکاتی مفتی " مخزن علم وفن ، استاذ العلماء والفضلاء  شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ، سابق استاذ و صدر شعبۂ افتاء جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڈھ ، مزار مبارک ، گھوسی شریف ضلع مؤ یو پی.

یوم عرس 6 صفر المظفر

 

گوہرِ شریعت کے جوہری شریف الحق
علم و فن کی دنیا کے فلسفی شریف الحق

اُن کے درسے جاری ہیں فیض کےکئی دھارے
رضوی، اشرفی، نوری، امجدی شریف الحق

عشقِ مصطفائی کے، عمر بھر گُہر بانٹے
تھے زرِ محبت کے، اک دھنی شریف الحق

فکرِ اعلٰی حضرت کے ، سچے ترجماں تھے وہ
دین کی حمایت میں، تھے جری شریف الحق

خوشنما لقب ان کا، یعنی مفتئِ برکات 
ہیں فیوضِ مارہرہ ، کے غنی شریف الحق

شارحِ بخاری کی، شان ہے بہت اعلیٰ 
ہیں جہانِ حکمت کے، عبقری شریف الحق

مصطفیٰ کی عظمت کی، جب بھی کوئی بات آئی 
ڈٹ گیے جومیداں میں، ہاں وہی شریف الحق

دشمنوں کےنرغے میں، اور بھی ہوئے پُرجوش
عزم ایسا رکھتے تھے، آہنی شریف الحق

لڑتا ہےقلم ان کا ، اب بھی کفر وباطل سے
ہیں محافظِ ملت، آج بھی شریف الحق

نقش ہیں دل وجاں پر، لازوال تحریریں
دولت قلم تیری، دائمی شریف الحق

نجد کے سوالوں کا، تو جواب ہے ایسا
نجدیت سراپا ہے، بے بسی شریف الحق

فیضِ حافظ ملت ، عکسِ مفتئ اعظم
واہ خوب ہے تیری دلکشی شریف الحق

الفتِ شہ بطحا ، تیری قوت بازو 
جس نے تجھکو بخشی ہے،برتری شریف الحق

تو نے استقامت کے، ایسے نَقش چھوڑے ہیں 
جن سے راہ حق میں ہے روشنی شریف الحق 

سیرتِ مقدس ہے عظمتوں کا مجموعہ 
بات ہی نرالی ہے ، آپ کی شریف الحق

رب نے آپ کو بخشی، علم کی شہنشاہی 
جس پہ رشک کرتی ہے خُسروی شریف الحق

سلسلہ عطاؤں کا، حشرتک نہ کم ہوگا
آپ کا خزانہ ہے سَرمَدی شریف الحق

بُرجِ اشرفیّہ پر ، شان سے چمکتا ہے 
آج بھی ترا بدرِ آگہی  شریف الحق

گلشن عمل تیرا ، ہے خلوص سے سیراب
تاابد نہ کم ہوگی، تازگی شریف الحق

پا گیا فریدی بھی تیری صحبتِ اقدس
خوش نصیب ہے اِس کی زندگی شریف الحق


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

از : فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان

 96899633908+

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے