Advertisement

منقبت قائد اہل سنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ از مولانا محمد قاسم مصباحی


منقبت 

قائد اہل سنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ



عاشق مصطفی ارشد القادری
شیر احمد رضا ارشد القادری 

شمع عشق نبوت کے انوار سے
جگمگاتا رہا ارشد القادری

 حافظ دین و ملت کے فیضان کا 
تجھ پہ سایہ رہا ارشد القادری

فتح و نصرت کا سہرا ہر اک موڑ پر
تیرے ہی سر رہا ارشد القادری

 یورپ و ایشیا میں ہے دم سے تیرے
سنیت کی ضیا ارشد القادری
 خدمت دین اسلام ہی کے لیے
بالیقیں وقف تھا ارشد القادری

اے رئیس القلم ، فکر کے تاجور
فاتح ایشیا ارشد القادری

مسلک حق کی تبلیغ کا خوب تر
کام تونے کیا ارشد القادری 

تجھ کو حاصل رہا اے رئیس القلم
فیض کلک رضا ارشد القادری

تیری تحریر میں ہے عجب چاشنی
پڑھ کے دل جھوم اٹھا ارشد القادری

کر دے جو قصر باطل کو زیر زبر
ہے تیرا زلزلہ ارشد القادری

تیرے جام قیادت سیراب ہے
 یورپ و ایشیا ارشد القادری

 آج بھی قوم کو ہے ضرورت تیری
اے میرے مقتدا ارشد القادری 

دور حاضر میں تجھ سا نہیں مل سکا
 قائد و رہ نما ارشد القادری

تیری تربت پہ ہردم برستی رہے
رحمت کبریا ارشد القادری

 لکھا قاسم نے جو کچھ بھی تعریف میں
 تو ہے اس سے سوا ارشد القادری


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

نتجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ : جامعہ اشرفیہ مبارک پور ، اعظم گڑھ ، یوپی ، انڈیا ۔

پیش کش : ذیشان امجد، فرحان امجد قادری رضا نگر ادری ، مئو ، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے