کیا جنبی قرآن کریم کی تلاوت کرسکتا ہے؟ | جنبی کا مسجد میں
داخل ہونا
مسئلہ :
جس پر غسل فرض ہے کیا اس کی زبان نجس سمجھی جائے گی؟ مسئلہ مذکورہ میں " اللہ " کہ سکتا ہے یا نہیں؟ نیز سلام اور اس کا جواب دے سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :
جس پر غسل فرض ہے نہ وہ شخص نجس ہے نہ اس کی زبان ، حدیث میں ارشاد ہے:
المؤمن لا ينجس ۔
جنابت ایک نجاست حکمیہ ہے نہ کہ نجاست حقیقیہ، حالت جنابت میں قرآن مجید پڑھنے اورمسجد میں داخل ہونے اور قرآن چھونے کی ممانعت ہے، قرآن مجید پڑھنے کے سوا دیگر اذکار کی اجازت ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ کلی کرلے ۔ جنب سلام کر سکتا ہے، سلام کا جواب دے سکتا ہے جنب کے لئے اللہ کہنا جائز ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔
حوالہ :
فتاوی امجدیہ جلد اول، صفحہ : ۱۳ ، مطبوعہ: دار العلوم امجدیہ ، آرام باغ روڈ ، کراچی ۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ