Advertisement

جو صلاۃ و سلام کے قائل نہیں ہیں ان کے ہاتھ میں مزار کا انتظام دینا کیسا ہے؟

 

جو صلاۃ و سلام کے قائل نہیں ہیں ان کے ہاتھ میں مزار کا انتظام دینا کیسا ہے؟


مسئلہ :   

کچھ لوگ صلوۃ و سلام کے قائل نہیں ہیں اور مزار کی دیکھ ریکھ کر نا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو مزار کا انتظام دینا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب :

 جو لوگ صلوۃ و سلام کے قائل نہیں ایسے لوگ بد مذہب ہیں اور بد مذہبوں کے متعلق حدیث شریف میں ارشاد ہوا:
"يخرج من الاسلام كما تخرج الشعرة من العجين"
 يعني بد مذہب دین اسلام سے ایسا نکل جا تا ہے جیسا کہ گوندھے ہوۓ آٹے سے بال نکل جا تا ہے (ابن ماجہ صفحہ ۶ )
 لہذا ایسے لوگوں کے ہاتھ میں مزار کا انتظام دینا ہرگز جائز نہیں۔ و الله تعالی اعلم۔
 

حوالہ :

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ، صفحہ : ۲۹۲ و ۲۹۳ ، مطبوعہ: شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے