Advertisement

گانجا استعمال کرنے کا شرعی حکم؟ گانجا پینا کیسا ہے؟ از مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی

 

گانجا پینے کا شرعی حکم


مسئلہ : 

 گانجا پینا کیسا ہے ؟ حرام ہے یا نہیں ، بہت سے لوگ گانجے میں سگریٹ یا بیڑی کی سرتی ملا کر پیتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب : 

شوق کے طور پر یا مستی کے لیے گانجا پینا حرام و گناہ ہے۔ خواہ وہ سرتی اور سگریٹ میں ملا کر پیا جائے یا بغیر ملاۓ کہ گانجا پینے کا شوق یا اس کی عادت لہو کے لیے ہے جو جائز نہیں ، اس کی نظیر بھنگ و افیون ہے ، جس کے بارے میں علمانے یہی حکم دیا۔ رد المحتار میں ہے:
 البنج والأفيون استعمال الكثير المسكر منه حرام مطلقاً وأما القليل فإن كان للهو حرام و إن للتداوى فلا اه، ملتقطاً. (ج:۱۰، ص: ۴۰، كتاب الاشربة، دار الكتب العلمية، بيروت)
فتاوی رضویہ جلد دہم میں متعدد مقامات پر اس کی صراحت ہے ۔ و اللہ تعالی اعلم ۔

حوالہ : 

ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۰ ، جون ۲۰۱۶ ء ۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔




ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے