مزار کے غسالہ کو بوتلوں میں جمع کر کے رکھ کر پینا کیسا ہے؟
مسئلہ:
کسی ولی یا بزرگ کے مزار کو دھو کر یعنی غسل دے کر وہ غسل دیا ہوا پانی بوتلوں میں جمع کر کے رکھ کر پینا کیسا ہے ؟
میرے والد بزرگوار بوڑھن پور حضرت قاسم رحمہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ کے وہاں تشریف لے گئے اور وہاں دیکھا کچھ لوگ مزار کو دھونے کے بعد اس پانی کو پی رہے ہیں تو گھر آنے کے بعد یہ واقعہ مجھ سے بیان کیا اور اس کو بہت خراب چیز تصور کیا، اس سے کراہت کا اظہار کیا۔ میرے والد کے لیے کیا حکم ہے؟
الجواب:
کسی ولی کے مزار سے جو پانی مس ہو جائے وہ متبرک ہو جاتا ہے۔ مسلمان اسے تبرک کی نیت سے ہی پیتے ہیں ، اسے مکروہ نہیں سمجھنا چاہیے، اگر کسی کو طبعاً وہ پانی گوارا نہ ہو تو یہ اس کی طبیعت کا فتور ہے، اسے بر ملا بیان نہیں کرنا چاہیے ، سائل اپنے والد کو نرمی کے ساتھ سمجھاۓ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
حوالہ :
ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۰ ، جون ۲۰۱۶ ء ۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ