Advertisement

عاشورہ! ایک عظیم یادگار از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

عاشورہ! ایک عظیم یادگار از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

عاشورہ! ایک عظیم یادگار



درِ رسول کا فیضِ عظیم عاشورہ
خدا کےفضل وکرم کا حَرِیم عاشورہ

ورق ورق میں حکایات رحمتِ باری
عطاے رب کی کتابِ ضَخیم عاشورہ

خلیل ویونس ویعقوب کی دعا کی بہار
تبرّکاتِ رُسُل کا قسیم عاشورہ

اِسی میں موسٰی کو فرعون سے نجات ملی
وہ دن تھاجب ہوا دریا دو نِیم، "عاشورہ"

ملی ہے اِس کے سفینےکو نوح کی برکت
ہے سب کے جُودئِ دل پر مقیم عاشورہ

خدا کی رحمتیں جس سے کلام  کرتی ہیں
کرم کے طُور کا ہے وہ کلیم، عاشورہ

جھلک رہے ہیں کمالاتِ صالح وآدم
لٹا  رہا ہے بہشتی نَعیم عاشورہ

حسینیوں کیلئے قائدِ عظیم ہے یہ
چلا رہا ہے رہِ مستقیم عاشورہ

ہیں جسکے پہلو میں تخلیق کے کئ گلشن
وجودِ کون ومکاں کی نسیم عاشورہ

یہ کھول دیتا ہے عقل و شعور کی گِرہیں
کہ ہم کو دیتا ہے فکرِ سلیم عاشورہ

نہ کیوں ہم اِس میں دعاؤں کا اہتمام کریں
ہے یادگار عظیم و قدیم عاشورہ 

گناہ گاروں کی بخشش کا دَور ہے جاری
ہے ایک تحفۂ ربِّ رحیم، عاشورہ

چلو چلو اے مری کائنات کے لوگو ! 
کہ لے کے آیا ہے لطفِ عمیم عاشورہ

توقعات سے بڑھ کر تری نوازش ہے 
تشکرات ، بقلبِ صمیم ، عاشورہ !

جھکے گی جس کی جبینِ نیاز آج کے دن
رہے گا اُس کا ہمیشہ ندیم عاشورہ

فریدی تو بھی جھکا دے سَرِ وفا اپنا
رکھےگا تجھ پہ بھی دست کریم عاشورہ


حَریم .. مقدس جگہ 
کتابِ ضخیم .. کثیر اوراق پر مشتمل کتاب 
قسیم .. تقسیم کرنے والا
بہشتی نعیم ، جنت کی نعمتیں
لطفِ عمیم .. عام لطف وکرم
ندیم .. ساتھی ، مددگار


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

از : فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان

 96899633908+

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے