مسئلہ :
بہت لوگ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام کے ساتھ "علیہ السلام" کہتے ہیں ، اس کی وضاحت کریں ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب :
"علیہ السلام" انبیاے کرام اور فرشتوں کے لیے خاص ہے کوئی دوسرا انسان کتنے ہی بڑے مرتبہ کا ہو اسے "علیہ السلام" نہیں کہا جائے گا ۔ ردالمحتار میں ہے : اما السلام فنقل اللقانی فی شرح جوھرة التوحيد عن الامام الجوینی انه في معنى الصلاة فلا يستعمل في الغائب ولايفرد به غير الانبياء فلايقال عليّ عليه السلام ( جلد 5 صفحہ 480قبیل کتاب الفرائض ) اس لیے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام کے ساتھ "علیہ السلام" کہنا درست نہیں ۔ و اللہ تعالی اعلم ۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ