Advertisement

مسجد بنانے کے لیے دیوبندی سے زمین خریدنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی

مسجد بنانے کے لیے دیوبندی سے زمین خریدنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی

مسجد بنانے کے لیے دیوبندی سے زمین خریدنا کیسا ہے ؟ 


مسئلہ : 

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین ایک علاقہ جہاں دیوبندی کثیر تعداد میں ہیں اور سنی عوام کم ہیں اور اس علاقے میں سنیت کے فروغ اور حفاظت کے لیے مسجد بنانی ہے ، فی الوقت وہاں کوئی سنی مسجد نہیں ہے اور اس علاقہ کی ساری زمین دیوبندیوں کی ہے تو کیا مسجد بنانے کے لیے دیوبندی سے زمین خرید سکتے ہیں یا نہیں ؟

الجواب :

جو لوگ واقعی عقائد کے لحاظ سے دیوبندی ہوں ان سے معاملات و موالات ممنوع ہیں مگر عام طور پر ان کے عوام دیوبندی مذہب کے کفری عقائد سے بے خبر ہوتے ہیں اور ان کے علما انھیں بے خبر رکھتے بھی ہیں ، کیوں کہ کوئی مسلمان ویسے گستاخانہ اور کفری عقائد کو برداشت نہیں کرتا ، توجولوگ عوام سے ہوں اور اپنے علما سے ان کا ربط ضبط ، ان کے ساتھ نشست و برخاست کم ہو ، ان سے زمین کی خریداری کر سکتے ہیں ، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔

حوالہ : 

ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۱ ، فروری ۲۰۲۰ ء ۔


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

مزید پڑھیں :



ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے