Advertisement

منقبت سید الساجدین امام زین العابدین سیدنا علی بن امام حسین رضی اللہ تعالی عنہما از مولانا محمد قاسم مصباحی


منقبت 

سید الساجدین امام زین العابدین سیدنا علی بن امام حسین

 رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما


(تاریخ وصال : ۱۸ محرم الحرام ، ۹۴ ھ)


 پرتَوِ شبیر ہیں سرکا زین العابدیں 
نورِ چشمِ حیدرِ کرار زین العابدیں 

 صابروں کی زیب و زینت، کاملوں میں منفرد 
اولیاۓ دہر کے سردار زین العابدیں

مصطفیٰ کی آل ہیں وہ فاطمہ کے لال ہیں 
ہیں سیادت کے مہِ ضو بار زین العابدیں

ان کی ذات پاک صبر و استقامت کا نشاں 
کشورِ رفعت کے شہرِ یار زین العابدیں 

دیکھ کر بیمار تم بیمار ان کو مت کہو 
ہیں مسیحاۓ زماں بیمار زین العابدیں

آپ کے خطبے میں کیا تاثیر تھی سب رو پڑے
ہل گیا تھا شام کا دربار زین العابدیں 

کوئی سائل آپ کا، محروم کب ہوگا بھلا 
آپ کا دربار ہے، دُر بار زین العابدیں 

حضرت صدیق و فاروق و غنی کے واسطے 
دیں ہمیں بھی صدقۂ کرار زین العابدیں 

صدقۂ شبیر قاسم را عطا کن سرورا ! 
یک نظر کن سوئے من سرکار زین العابدیں


نتجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ : جامعہ اشرفیہ مبارک پور ، اعظم گڑھ ، یوپی ، انڈیا ۔

پیش کش : فرحان امجد قادری رضا نگر ادری ، مئو ، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے