منقبت
در شان امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ
میرے شبیر حق کی ضیا آپ ہیں
مقتدا، پیشوا، رہ نما آپ ہیں
راکبِ دوشِ خیر الوری آپ ہیں
کشورِ اوج کے بادشا آپ ہیں
اے حسین ابن حیدر شہیدِ بلا
پیکرِ شکر و صبر و رضا آپ ہیں
خون سے اپنے سینچا ہے دیں کا چمن
دینِ احمد کی وجہِ بقا آپ ہیں
سر سے سینہ تلک ہیں مشابِہ ، حسن
اور سینے سے پا تک شہا ! آپ ہیں
جنتی نوجوانوں کے سردار دو
اک حسن ، دوسرے سرورا ! آپ ہیں
اے علی کے جگر ، فاطمہ کے پسر
نورِ چشمِ شہِ انبیا آپ ہیں
آپ کی مدح قاسم سے کیا ہو رقم
لکھوں جو کچھ بھی اس سے سوا آپ ہیں
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ