Advertisement

منقبت صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ از مولانا محمد قاسم مصباحی


منقبت

صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ

 الرحمہ


( ولادت : 1300 ھ / نومبر 1882 ء ۔۔۔۔۔۔۔ وفات : ذو القعدہ 1367 ھ / ستمبر 1948 ء )


واہ کیا شان ہے اے صدرِ شریعت تیری
 اعلی حضرت کو بھی تسلیم فقاہت تیری

 اہل سنت کو عطا کی ہے شریعت کی بہار
 اس لیے ان کے دلوں میں ہے عقیدت تیری

 اعلی حضرت نے لقب صدرِ شریعت کا دیا
 اس سے ظاہر ہے شہا ! فقہی بصیرت تیری

 ہند کا قاضی بنایا تھا رضا نے تجھ کو
 ہے عیاں اس سے قضا میں بھی مہارت تیری

 تجھ کو ہی اپنا بنایا تھا وکیلِ بیعت
 مجد میں پکی جو پائی تھی طبیعت تیری

 حضرتِ حافظ ملت سا ہے رہبر بخشا
 کم نہیں صدرِ شریعت ! یہ عنایت تیری

 حافظِ ملت و سردار محدث اعظم
 اے مرے صدر شریعت ہیں کرامت تیری

سرورا ! تجھ سے ملا درسِ نظامی کو فروغ
 گلشنِ علم میں ہے آج بھی نکہت تیری

تیرے شاگردوں کے شاگرد کا شاگرد ہوں میں
 اس پہ نازاں ہوں ملی مجھ کو بھی نسبت تیری

 تیری تعریف سے ترکیوں نہ ہو قاسم کی زباں
 کی ہے جب تیرے مشائخ نے بھی مدحت تیری


نتجۂ فکر: مولانا محمد قاسم مصباحی ادروی
استاذ : جامعہ اشرفیہ مبارک پور ، اعظم گڑھ ، یوپی ، انڈیا ۔

پیش کش : فرحان امجد قادری رضا نگر ادری ، مئو ، یوپی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے