Advertisement

کیا عدت كے دوران عورت شادی/تعزیت میں شرکت کرسکتی ہے؟

مسئلہ : 

عدت والی عورت کو تعزیت یا شادی بیاہ میں شرکت کے لئے جانے کے متعلق کیا حکم ہے ؟ بینوا توجروا 

الجواب : 

مطلقہ اور بیوہ عورت عدت کے دنوں میں تعزیت اور شادی بیاہ میں شرکت کے لئے نہ جاۓ اور اگر جاۓ تو واپس آ کر رات کا اکثر حصہ اپنے گھر میں گذارے ۔ حضرت علامہ حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں : "مـعـتـدة مـوت تـخـرج في الجدیدين و تبيت اكثر الليل في منزلها . اه" ( درمختار مع شامی جلد دوم صفحه ۶۷۳ ) و الله تعالى اعلم۔

حوالہ : 

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ، صفحہ : ۶۳ ، مطبوعہ: شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے