Advertisement

جا بھاگ یہاں سے، طلاق تم کو، ان جملوں سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟ از مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی


جا بھاگ یہاں سے، طلاق تم کو، ان جملوں سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟


مسئلہ :  

کیا فرماتے ہیں علماے دین وشرع متین ، مندرجہ ذیل جملوں سے طلاق واقع ہوگی توکون سی ؟
 زید جو ایک عالم دین ہے اپنی زوجہ سے در میان جھگڑا جو جملے بولے : "ابھی تم کو طلاق دے دوں گا" ، " تم کو ایک طلاق دیا ، جا بھاگ یہاں سے ، طلاق تم کو، ایک طلاق دے دیے، جا اب نکل جا میرے گھر سے ۔" 
 نوٹ :
 یہ تمام باتیں فون پر ہوئیں ۔ از روۓ شرع جواب عنایت فرمائیں ۔ 

الجواب :

 زید نے طلاق کے پانچ کلمات بولے دو صریح دو کنایہ ایک خبر ۔ صریح سے دو طلاقیں پڑ گئیں ۔ اور دونوں کنایات طلاق میں سے کسی بھی ایک سے اس کی نیت اپنی بیوی کو طلاق دینے کی ہو تو اس سے بھی ایک طلاق واقع ہوگی ، نیت نہ ہو تو نہیں ۔ دی ہوئی طلاق کی خبر دینے سے طلاق نہیں واقع ہوتی ۔ واللہ تعالی اعلم ۔

حوالہ : 

ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۳ ، جنوری ۲۰۲۲ ء ۔


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے