Advertisement

حضور کی طرف سے قربانی کیسا ہے ؟ جبکہ خود کے اوپر قربانی واجب ہے

مسئلہ : 

 زید نے قربانی کے لیے جانور خریدا، زید صاحب نصاب ہے ایک ہی جانور خریدا یا بڑے جانور میں ایک ہی حصہ لیا ہے پڑھے لکھے لوگوں سے مسئلہ پوچھا تو زید سے لوگوں نے کہا کہ آپ صاحب نصاب ہیں آپ پر قربانی واجب ہے آپ اپنی طرف سے کریں، زید کہتا ہے کہ میں ایسی بے ادبی کروں گا امسال سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نام کروں گا اگلے سال خلیل علیہ السلام کے نام اس کے اگلے سال سرکار غوث پاک کے نام چوتھے سال اگر زندہ رہا تو اپنے نام ۔ زید کے اس طریقہ سے واجب قربانی کا ادا ہوگا کہ نہیں ؟ یا کیا طریقہ ہے ؟  تحریر کریں ۔ 

الجواب : 

 صاحب نصاب اگر مذکورہ طریقہ پر کرے گا اور اپنی طرف سے نہیں کرے گا تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہو گا زید پر لازم واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور بزرگوں کی طرف سے کرنا چاہتا ہے تو ان کے لئے دوسری قربانی کا انتظام کرے ۔ وهو تعالى اعـلم -

حوالہ : 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے