Advertisement

ہوڑ نہیں حکمت سے کام لیں از غلام مصطفی نعیمی


 ہوڑ نہیں حکمت سے کام لیں !!



از : غلام مصطفی نعیمی
روشن مستقبل دہلی
١٦ محرم الحرام ١٤٤٤ھ
15 اگست 2022 بروز پیر


کچھ لوگ کچھ کام صرف اس لیے کرتے ہیں کہ آس پاس کے لوگ وہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ کام کی نوعیت، اہمیت اور مقصد سے انہیں مطلب ہوتا ہے نہ سروکار !
اس لیے کئی بار محنت سے کیا گیا کام ضائع بھی ہوتا ہے چاپلوسی اور خوف زدہ ہونے کا طعنہ الگ سے ملتا ہے۔ اس لیے جو کام بھی کریں حکمت اور سمجھ بوجھ کے ساتھ کریں۔ دوسروں کی نقالی کے چکر میں اپنی دینی حیثیت کو مجروح نہ کریں۔ آپ کا کام آپ کی ذات کی طرح دوسروں سے منفرد اور ممتاز ہونا چاہیے۔ وفاداری ثابت کرنے کے لیے دوسروں کی ہوڑ ہرگز نہ کریں۔ ایسے کاموں سے عزت ملتی ہے نہ اعتبار!
ملتا ہے تو 
"اب تو ان کے ابّا جان بھی کریں گے"
جیسے طعنے اور پَھبتیاں۔ اس لیے خاص اور اہم مواقع پر اپنی مومنانہ بصیرت اور عالمانہ مہارت کا بھرپور استعمال کریں۔ حسن گفتار کے ساتھ حسن کارکردگی اور متانت و سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ اغیار کو ہنسنے یا طعنہ زنی کا موقع ہاتھ نہ آئے۔
ایسے مواقع پر حسن اسلوب کے ساتھ سوالات قائم کرنا بھی بیدار مغز اور زندہ قوموں کی نشانی مانا جاتا ہے۔ تو جو بھی کرنا ہے پورے اعتماد و یقین کے ساتھ کریں۔ انداز و اسلوب آپ کا ہو۔ حقائق کا اظہار، دلائل کا انبار اور عمدہ انداز اظہار آپ کو اغیار سے منوائے گا بھی اور عزت ووقار بھی دلائے گا۔ دوسروں کو راضی اور خود کو ثابت کرنے کے لیے ہمارے لوگوں میں جو ہڑبونگ مچی ہوئی ہے اس سے نہ تو عزت ملے گی اور نہ ہی آپ کو وفادار مانا جائے گا۔

غیرت ہے بڑی چیز جہان تگ ودو میں
پہناتی  ہے  درویش  کو   تاج سردارا


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

مزید پڑھیں :



ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے