حاضری آنا کیسا ہے ؟ حاضری کے وقت موکل کی بات کا حکم کیا ہے ؟
مسئلہ :
حضور اس بارے میں کچھ خلاصہ فرمادیتے تو بہت بہتر ہو تاکہ کسی پر حاضری آنا اور اسی کیفیت میں کچھ کہنا کہ یہ موکل کا کہنا ہے وغیرہ وغیرہ .... اور لوگوں کا اس کو یقینی طور پر مان لینا ؟
الجواب :
اس طرح کے امور میں حاضری کم ، مَکر زیادہ ہوتا ہے اور اگر واقعی آسیب کی حاضری ہو تو اس بات پر اطمینان کر لینا جائز نہیں ۔ آسیب یعنی شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے وہ انسانوں
کو باہم لڑانے اور ان کے درمیان باہم دشمنی پیدا کرنے کے لیے جھوٹ بہت بولتا ہے ، اس لیے اس کی بات کی تصدیق جائز نہیں ۔ آسیب کو غیبی امور کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔ اسے کچھ بھی اپنے طور پر جھوٹ سچ بول کر بد گمانی پیدا کرنا اور لوگوں کو لڑانا ہے ، اس لیے ہرگز ہرگز اس کی بات نہ سنیں نہ اس پر اعتماد کریں ، نہ اس سے کچھ پوچھیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
حوالہ :
ماہنامہ اشرفیہ ، صفحہ : ۸ ، جنوری ۲۰۲۰ ء ۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ