منقبت
ہے یہ خون حسین کا صدقہ
سبطِ خیر الاَنام زندہ ہے
شاہِ عالی مقام زندہ ہے
مر گئے تم یزیدیو ! ، لیکن
ہر حسینی غلام زندہ ہے
چڑھ کے نیزے پہ بھی تلاوت کا
جذبہ و اہتمام زندہ ہے
ہے یہ خونِ حسین کا صدقہ
آج حق کا پیام زندہ ہے
کیوں کروں میں حسین کا ماتم
جب وہ میرا امام زندہ ہے
آج بھی سب کے دل میں اے قاسم
ابنِ حیدر کا نام زندہ ہے
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ