Advertisement

بنیاد رکھنے کی دعا کیا ہے ؟ (سورہ فاتحہ) بنیاد کس دن رکھنا افضل ہے ؟ از مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی


 بنیاد رکھنے کی دعا کیا ہے ؟ بنیاد کس دن رکھنا افضل ہے ؟ 


مسئلہ : 

 مکان کی بنیادر کھتے ہوۓ کیا پڑھنا چاہیے ؟ اور بنیاد کس دن رکھنا افضل ہے ؟ براے کرم جواب عنایت فرمائیں ۔ 

الجواب : 

دوشنبہ ، بدھ ، جمعرات ، جمعہ “ یہ چار دن سنگ بنیادر رکھنے کے لیے مناسب ہیں ۔ بسم اللہ پڑھ کر سنگ بنیادر کھے پھر اعوذ باللہ ، بسم اللہ پڑھ کر سورۃ فاتحہ پڑھے اس کے بعد یہ دعا کرے : ربناهيئ لنا من أمرنا رشد ايحق قولك الحق : وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (127) 
اس کے بعد تین مرتبہ :رَبّ يَسّرْ وَلَا تُعَسّر وَ تَمّمْ بِالخَيْر
اس کے بعد درود شریف ۔ والله تعالى اعلم ۔

حوالہ : 

ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۳ ، جنوری ۲۰۲۲ ء ۔


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے