آڈیو کے ذریعہ قرآن پاک سننے کے آداب
مسئلہ :
حضور ! کیا آڈیو کے ذریعے قرآن پاک سننے کے وہی آداب ملحوظ رکھنے ہوں گے جو تالیِ قرآن کی تلاوت سننے کے وقت رکھنے کا حکم ہے ؟ اور کیا آڈیو میں قرآن پاک سننے پر کوئی اجر و ثواب نہیں ملے گا ؟ بينوا توجروا
الجواب :
آڈیوز کے ذریعہ قرآن پاک سننے کے آداب و احکام وہی ہیں جو تالیِ قرآن کے ذریعہ تلاوت قرآن سننے کے آداب و احکام ہیں کیوں کہ آڈیو کے ذریعہ جس قاری کی تلاوت سننے میں آتی ہے وہ واقع میں اسی قاری کی تلاوت ہے اور دراصل یہ اسی قاری سے سننا ہے تو اس کا حکم بھی وہی ہو گا جو اصل قاری سے
سننے کا ہے فرق یہ ہے کہ آڈیو سے قاری کی صداے بازگشت سنی جاتی ہے اور صداے باز گشت سے آیت سجدہ سنی جاے تو سجدہ تلاوت نہیں واجب ہوتا ، جب کہ اصل قاری کی تلاوت پر سجدہ تلاوت واجب ہو تا ہے ۔ ان تمام امور کی تحقیق اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ کے رسالہ : ’’ الکشف شافیا حکم فونوجرافیا “ میں ہے ۔
آڈیو کے ذریعہ تلاوت سننے پر ثواب بھی وہی ملے گا جو اصل قاری سے تلاوت سننے پر ملتا ہے کہ حکم دونوں کا ایک ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
حوالہ :
ماہنامہ اشرفیہ : صفحہ : ۱۴ ، مئی ۲۰۲۲ ء ۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ