Advertisement

آپ کا دل جہاں چاہے وہاں کر دو کیا اس جملہ سے طلاق واقع ہو جائے گی؟ طلاق کے مسائل


مسئلہ : 

زید نے اپنی سسرال والوں کو اپنی بیوی کے بارے میں خط لکھا کہ آپ لوگ چاہتے ہیں جواب لینے کو تومیں خوشی سے جواب دیتا ہوں "آپ کا دل جہاں چاہے وہاں کر دو" ۔ تو اس جملہ سے زید کی بیوی ہندہ پر طلاق پڑی یا نہیں ؟ 

الجواب :

 جملہ مذکورہ سے زید کی بیوی ہندہ بر طلاق واقع ہوگئی لان قولہ جواب دیتا ہوں بمعنی قوله طلقتها عرفا ۔ هذا ما عندي و العلم بالحق عند الله تعالى ورسوله حل حلالہ وصلى الله تعالى عليه وسلم۔ 

حوالہ : 

فتاوی فیض الرسول جلد دوم، صفحہ : ۱۶۵ ، مطبوعہ : شبیر برادرز ، اردو بازار ، لاہور۔


مزید پڑھیں :



ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے