مسئلہ:
زید کے محلے میں سرکاری غلے کی دکان ہے جس میں چینی، گندم چاول وغیرہ آتا ہے اور وہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے لوگوں کو یہ اطلاع دیتا ہے کہ چینی، گندم، چاول، مٹی کا تیل دکان پر آگیا ہے جن لوگوں کے پاس کارڈ ہو وہ جا کر لے لیں۔ اور اس کے علاوہ کسی کا بچہ یا بکرا یا کوئی چیز گم ہو گئی ہو تو یا کسی کا انتقال ہوگیا یا میلاد شریف یا قرآن خوانی وغیرہ کا اعلان کرتا ہے۔ اس پر بکر یہ کہتا ہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے ان چیزوں کا اعلان جائز نہیں ہے اور اعلان کرنے والے پر اعتراض کرتا ہے۔ اب آپ شریعت کی روشنی میں بتائیں کہ مندرجہ ذیل چیزوں کا مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :
لاؤڈ اسپیکر اگر مسجد کی آمدنی سے خریدا گیا ہے تو اسے کسی دوسری چیز کے اعلان میں صرف نہیں کیا جا سکتا۔ اور اعلان کر دیا تو معاوضہ مسجد کو ادا کرنا پڑے گا اور لوگوں نے چندہ کرکے اس نیت سے لگایا ہو کہ اس سے مسجد کا کام بھی ہوگا اور افادہ عام کے لیے بھی ہوگا تو کوئی حرج نہیں۔
إنما الأعمال بالنيات والله تعالى أعلم.
حوالہ:
فتاوی بحرالعلوم، ج: 1 ، ص: 159، شبیر برادرز، اردو بازار لاہور۔
مزید پڑھیں:
ایڈیٹر: مولانا محمد مبین رضوی مصباحی
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ