Advertisement

کیا قربانی صرف گھر کے ذمہ دار پر ہے ؟

مسئلہ: 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید کے بالغ و نابالغ بھائی بہن سبھی ہیں اورمختلف ذرائع سے یعنی تجارت و ملازمت سے سبھی کمائی کر کے جو کچھ آمدنی ہوتی ہے زید کے پاس جمع کرتے ہیں تاکہ وہ خانه داری انجام کریں۔ جیسا کہ هندوستان میں اکثر جگہوں پہ طریقہ ہے کہ پورے کنبے کا مالک ایک کو بنا دیا جاتا ہے اور آمد و خرچ سب کے مشترک رہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر زید قربانی کے دنوں میں صاحب نصاب ہوجائے تو قربانی صرف زيد كى طرف سے دی جائے يا فرداََ فرداََ سب پر واجب ہے۔

الجواب:

 صورت مسئولہ میں وہ مال سب کا مشترک ہے اگراتنا ہو کہ سب کے حصہ میں اتنا اتنا آۓ کہ سب اس دن مالک نصاب ہو جائیں تو سب بالغوں پر قربانی واجب ہوگی۔ اگر اتنا حصہ نہیں جو نصاب کو پہنچے تو کسی پر قربانی واجب نہیں ۔ والله تعالی اعلم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے