Advertisement

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے یا ناجائز ؟

مسئلہ:

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے قربانی کے دنوں میں خصی کو قربان کیا۔ زید نے اپنے غیر مسلم ملنے والوں کو قربانی کا گوشت دیا۔ یہ فعل زید کا کہاں تک درست ہے؟ اگر درست نہیں ہے تو مدلل ثبوت حدیث کی روشنی میں پیش فرمایا جائے۔

الجواب: 

خصی کی قربانی جائز ہے۔ عالمگیری میں ہے:
"ويدخل في كل جنس نوعه والذكر والأنثى منه والخصى والفحل الخ (ج543/5)، غیرمسلم ملنے والوں کو قربانی کا گوشت دینا ناجائز ہے۔
درمختار میں ہے: وأما الحربي ولو مستأمنا فجميع الصدقات لا تجوز له اتفاقا۔
و اللہ تعالی اعلم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے