Advertisement

بکری کی عمر ایک سال ہونے میں سات دن کم ہوں تو کیا قربانی ہوجائے گی ؟

مسئلہ:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسٔلہ ذیل میں کہ زید کی بکری سولہ یا سترہ ذی الحجہ کو بچہ دی یعنی امسال(اس سال) بقرعید کے ایک ہفتے بعد تو کیا اس بچے کی قربانی آئندہ سال کی جاسکتی ہے جب کہ ایک سال میں ایک ہفتہ کم ہو رہا ہے آئنده بقر عید تک جواب مفصل تحریر کریں۔

الجواب:

 ایک هفتہ کی کمی تو زیادہ ہے، بکری کی عمر میں سال بھر میں ایک دن کی بھی کمی ہوتو قربانی جائز نہ ہوگی۔
عالمگیری میں ہے:
حتى لو ضحی باقل من ذلك شيئا لا يجوز(ج٥،ص٤٥٣)۔
مذکورہ مقدار سے کچھ بھی کم ہوتو قربانی جائز نہ ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم

حوالہ:

فتاوی بحرالعلوم، ج:٥ ، ص: ۲۰۳، شبیر برادرز، اردو بازار لاہور۔

ایڈیٹر: مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے