مسئلہ :
ہم لوگوں کا عقیدہ ہے کہ خدا حاضر وناظر ہے تو یہ درست ہے یا نہیں؟ اور کیا یہ عقیدہ رکھنے والا اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟
الجواب :
اگر حاضر وناظر بمعنی شہید وبصیر اعتقاد رکھتے ہیں، یعنی ہر موجود اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے اور وہ ہر موجود کو دیکھتا ہے تو یہ عقیدہ حق ہے مگر اس عقیدہ کی تعبیر لفظ حاضر وناظر سے کرنا یعنی اللہ تعالیٰ کے بارے میں حاضر وناظر کا لفظ استعمال کرنا نہیں چاہیے، لیکن اگر پھر بھی کوئی شخص اس لفظ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بولے تو وہ کفر نہ ہو گا جیسا کہ در مختار مع شامی جلد سوم صفحہ 307 میں ہے : یا حاضر یا ناظر لیس بکفر۔ وھو اعلم
حوالہ:
فتاوی فیض الرسول ، جلد سوم ، صفحہ : 45 ، مطبوعہ : شبیر برادرز ، اردو بازار لاہور۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ