Advertisement

چار رکعت نفل نماز میں پہلا قعدہ فوت ہو گیا تو اب کیا حکم ہے؟

 چار رکعت نفل نماز میں پہلا قعدہ فوت ہو گیا تو اب کیا حکم ہے؟

سوال:

چار رکعت نفل نماز میں پہلا قعدہ فوت ہو گیا تو اب کیا حکم ہے؟

جواب:

 چار رکعت نفل پڑھے اور قعدۂ اولیٰ فوت ہوگیا بلکہ قصداً بھی ترک کر دیا تو نماز باطل نہ ہوئی اور بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا تو عود نہ کرے اور سجدۂ سہو کرلے نماز کامل ادا ہوگی، اگر تین رکعتیں  پڑھیں  اور دوسری پر نہ بیٹھا تو نماز فاسد ہوگی اور اگر دو رکعت کی نیت باندھی تھی اور بغیر قعدہ کیے تیسری کے لیے کھڑا ہوگیا تو عود کرے ورنہ فاسد ہو جائے گی۔

حوالہ:

بہار شریعت، جلد اول، ص: 667، مطبوعہ: دعوت اسلامی۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

ٹائپنگ: مولانا شان رضا مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے