Who do not know how to read Urdu language click here 👇
مسئلہ:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ بنانا کیسا ہے؟ اور اس پرشیرینی وغیرہ چڑھانا کیسا ہے؟ اور بنانے والے اور تعظیم کرنے والے کا عند الشرع کیا حکم ہے؟ اور جو شخص تعزیہ کے ناجوازی ( عدم جواز ) کا قائل ہے اس کو کافر یا مرتد کہنا اور کافر سمجھ کر اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنا کیسا ہے؟ اور تعزیہ داری میں غلو کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
تعزیہ رائجہ ناجائز وبدعت ہے اور اس کا بنانا گناہ و معصیت اور اس پرشیرینی وغیرہ چڑھانا محض جہالت اور اس کی تعظیم بدعت و جہالت۔ اور جو تعزیہ کو ناجائز کہے اس بنا پر اسے کافر یامرتد کہنا اشد عظیم گناہ کبیرہ ہے، کہنے والے کو تجدید اسلام و نکاح چاہئے، یوہیں اس وجہ سے اس کے پیچھے نمازنہ پڑھنا مردود و باطل ہے البتہ اگر کسی وہابی کو کافر مرتد کہا تومضائقہ نہیں، اوروہابی کے پیچھے نماز بیشک ناجائزہے، جوتعزیہ داری میں غلو رکھے یا اس سے معروف ہو اگرچہ غلو نہ رکھے اس کے پیچھے بھی نماز نہ چاہئے مگر پڑھیں توہو جائے گی، ہاں اسے امام بنانا منع ہے۔ وﷲ تعالٰی اعلم۔
حوالہ:
فتاوی رضویہ، جلد: 24، صفحہ:500 و 501 ، مطبوعہ: رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ،اندرون لوہاری دروازہ،لاہور۔
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔
0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ