Advertisement

دوسرے سے ذبح کرایا اور خود اپنا ہاتھ بھی چھری پر رکھا تو بسم اللہ کون کہے گا؟

Who do not know how to read Urdu language click here.



سوال:

 دوسرے سے ذبح کرایا اور خود اپنا ہاتھ بھی چھری پر رکھا تو بسم اللہ کون کہے گا؟؟

جواب:

 دوسرے سے ذبح کرایا اور خود اپنا ہاتھ بھی چھری پر رکھ دیا کہ دونوں  نے مل کر ذبح کیا تو دونوں  پر بِسْمِ  اﷲ  کہناواجب ہے ایک نے بھی قصداً چھوڑ دی یا یہ خیال کر کے چھوڑ دی کہ دوسرے نے کہہ لی مجھے کہنے کی کیا ضرورت دونوں  صورتوں  میں  جانور حلال نہ ہوا۔



سوال:

قربانی میں چند لوگوں کے جانور آپس میں مل جائیں تو قربانی کیسے ہوگی؟


جواب:

تین شخصوں نے تین بکریاں قربانی کے لیے خریدیں پھر یہ بکریاں مل گئیں پتا نہیں چلتا کہ کس کی کون سی بکری ہے اس صورت میں یہ کرنا چاہیے کہ ہر ایک دوسرے کو ذبح کرنے کا وکیل کر دے سب کی قربانیاں ہو جائیں گی کہ اس نےاپنی بکری ذبح کی جب بھی جائز ہے اور دوسرے کی ذبح کی جب بھی جائز ہے کہ یہ اس کا وکیل ہے۔

حوالہ جات:

بہار شریعت، جلد سوم، صفحہ: 350 و 351، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


ایڈیٹنگ و ٹائپنگ: مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے