Advertisement

ذبح میں کون کونسی رگیں کاٹی جاتی ہیں اور ان کے کیا نام ہیں ؟


سوال: 

ذبح میں کون کونسی رگیں کاٹی جاتی ہیں اور ان کے کیا نام ہیں؟

 جواب:

 جو رگیں ذبح میں کاٹی جاتی ہیں وہ چار ہیں۔ حلقوم یہ وہ ہے جس میں سانس لی جاتی ہے، مری اس سے کھانا پانی اترتا ہے ان دونوں کے اغل بغل اور دو رگیں ہیں جن میں خون کی روانی ہے ان کو دوجین کہتے ہیں۔

   مسئلہ: 

 پورا حلقوم (یعنی گلا ) ذبح کی جگہ ہے یعنی اس کے اعلی، اوسط، اسفل جس جگہ میں ذبح کیا جائے جانور حلال ہوگا۔
آج کل چونکہ چمڑے کا نرخ زیادہ ہے اور یہ وزن یا ناپ سے فروخت ہوتا ہے اس لیے قصاب اس کی کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح چمڑے کی مقدار بڑھ جائے اور اس کے لیے یہ ترکیب کرتے ہیں کہ بہت اوپر سے ذبح کرتے ہیں اور اس صورت میں ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ذبح فوق العقدہ ( یعنی گلے کی ابھری ہوئی ہڈی سے اوپر ذبح ) ہو جائے اور اس میں علما کو اختلاف ہے کہ جانور حلال ہوگا یا نہیں۔ اس باب میں قول فیصل یہ ہے کہ ذبح فوق العقدہ میں اگر تین رگیں کٹ جائیں تو جانور حلال ہے ورنہ نہیں۔
علما کا یہ اختلاف اور رگوں کے کٹنے میں احتمال دیکھتے ہوئے احتیاط ضروری ہے کہ یہ معاملہ حلت و حرمت کا ہے اور ایسے مقام پر احتیاط لازم ہوتی ہے۔

حوالہ: 

بہار شریعت، جلد سوم، صفحہ: 312 و 313 ، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی، پاکستان۔

نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔


مزید پڑھیں: 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے