Advertisement

قبر میں شجرہ یا عہد نامہ رکھنا جائز ہے یا نا جائز؟

Who do not know how to read Urdu language click here 👇





سوال: 

قبر میں شجرہ یا عہد نامہ رکھنا جائز ہے یا نا جائز؟ 

جواب:

شجرہ یا عہد نامہ قبر میں رکھنا جائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ میت کے منہ کے سامنے قبلہ کی جانب طاق کھود کر اس میں رکھیں، بلکہ در مختار میں کفن پر عہد نامہ لکھنے کو جائز کہا ہے اور فرمایا کہ اس سے مغفرت کی امید ہے اور میت کے سینہ اور پیشانی پر بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم لکھنا جائز ہے۔ ایک شخص نے اس کی وصیت کی تھی، انتقال کے بعد سینہ اور پیشانی پر بسم اللّٰہ شریف لکھ دی گئی پھر کسی نے انھیں خواب میں دیکھا، حال پوچھا؟ کہا: جب میں قبر میں رکھا گیا، عذاب کے فرشتے آۓ، فرشتوں نے جب پیشانی پر بسم اللّٰہ شریف دیکھی، کہا: تو عذاب سے بچ گیا۔ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ پیشانی پر بسم اللّٰہ شریف لکھیں اور سینہ پر کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مگر نہلانے کے بعد کفن پہنانے سے پیشتر کلمہ کی انگلی سے لکھیں روشنائی سے نہ لکھیں۔

حوالہ : 

بہار شریعت، جلد اول، صفحہ: 848، مکتبۃ المدینہ، دعوت اسلامی، کراچی، پاکستان۔

ایڈیٹر و ٹائپنگ: مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے