Advertisement

نماز کی ہر رکعت میں امام ومنفرد کو ولا الضّالّين کے بعد آمین کہنا سنت ہے


نماز کی ہر رکعت میں امام ومنفرد

 کو ولاالضّالّين کے بعد آمین کہنا

 سنت ہے ؟

 مسئلہ : 

       کیا فرماتے ہیں علماے دین، کہ
       الحمد شریف کے بعد آمین آہستہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ امام سورۂ فاتحہ پڑھ کر آمین کہے یا نہیں ؟ اور جماعت کے ساتھ مقتدی بھی کہے یا نہیں ؟ منفرد کو تیسری چوتھی رکعت میں آمین کہنا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں اور زبان سے نکل جائے تو سجدۂ سہو ہوگا یا نہیں ؟ بيِّنوا تؤجروا.

      الجواب :

 نماز کی ہر رکعت میں امام ومنفرد کو ولا الضّالّين کے بعد آمین کہنا سنت ہے، جہری نماز میں مقتدی بھی ہر رکعت جہری میں کہیں، اور غیر جہری رکعت یا سرّی نماز میں اگر نماز میں ولا الضّالّين ایسی خفی آواز میں کہا کہ اس کے کان تک پہنچی، تو اس وقت بھی یہ آمین کہے ورنہ نہیں، اور آمین سے سجدۂ سہو کسی وقت نہیں، واللّٰه تعالىٰ أعلم.

حوالہ : 

فتاویٰ رضویہ، جلد چہارم، صفحہ : 633، مطبوعہ : امام احمد رضا اکیڈمی۔


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد کلیم مصباحی مرزاپوری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے