Advertisement

قعدہ اولی سے اٹھنے میں تاخیر کی وجہ سے سجدہ سہو کا حکم

Who do not know how to read Urdu language, Click the video below.

 

سوال :

قعدۂ اولی میں اگر تشہد کے بعد قیام میں تاخیر کرے تو کیا حکم ہے ؟

جواب : 

 قعدۂ اولی میں تشہد کے بعد اتناپڑھا "اللهم صل على محمد" تو سجدۂ سہو واجب ہے اس وجہ سے نہیں کہ درودشریف پڑھا بلکہ اس وجہ سے کہ تیسری کے قیام میں تاخیر ہوئی تو اگر اتنی دیر تک سکوت کیا جب بھی سجدۂ سہو واجب ہے جیسے قعده و رکوع و سجود میں قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہے، حالانکہ وہ کلام الہی ہے۔ امام اعظم رضی الله تعالی عنہ نے نبی صلی الله تعالی علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، حضور (صلی الله تعالی عیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : " درود پڑھنے والے پر تم نے کیوں سجده واجب بتایا ؟"  عرض کی، اس لیے کہ اس نے بھول کر پڑھا، حضور (صلی الله تعالٰی علیہ وسلم) نے تحسین فرمائی۔

حوالہ : 

بہار شریعت، جلد اول، ص : 713، مطبوعہ : مکتبۃ المدینہ باب المدینہ، کراچی۔

ایڈیٹر و ٹائپنگ : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے