Advertisement

وضو میں ہاتھ پیر وغیرہ دھونے کا کیا مطلب ہے؟ وضو کے مسائل

 

If you do not know how to read the Urdu language, Click the video below.



کسی عضو کے دھونے کا مطلب کیا ہے ؟


مسئلہ :

        کسی عضو کے دھونے کا مطلب کیا ہے؟ بینوا توجروا۔


الجواب :

          کسی عضو کے دھونے کے یہ معنی ہیں کہ اس عضو کے ہر حصہ پر کم سے کم دو بوند پانی بہہ جائے، بھیگ جانے یا تیل کی طرح پانی چپڑ لینے یا ایک آدھ بوند بہہ جانے کو دھونا نہیں کہیں گے اس سے وضو یا غسل ادا نہ ہوگا (بہار شریعت حصہ دوم صفحہ 13).
فتاوی عالمگیری صفحہ 2 جلد 1 میں ہے" الغسل هو الاسالة كذا في الهداية في شرح الطحاوی ان تسيل الماء شرط في الوضوء فلا يجوز الوضوء مالم يتقاطر الماء ان قطر قطرتين فصاعدا يجوز في مذهب الطرفين وهو الصحيح۔ مخلصاً".
والله تعالى أعلم

حوالہ :

فتاوی فقیہ ملت معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد اول، صفحہ : 79 و 80، مطبوعہ : شبیر برادرز اردو بازار لاہور۔


نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

مزید پڑھیں :


ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے