Advertisement

قبرستان میں جانورچرانا کیسا ہے ؟

قبرستان میں جانورچرانا کیسا ہے ؟

   قبرستان میں جانورچرانا کیسا ہے؟ 


If you do not know how to read Urdu, Click the video below.


(السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ، 
پیارے اسلامی بھائیو ! 
کتاب کا صفحہ نمبر 186 ہے، غلطی سے آڈیو میں 146 بول دیا ہے۔
معذرت۔)

مسئلہ : 

      ایک نیا قبرستان ہے جس میں میت دفن کی جاتی ہے۔ اس میں عورتیں اپنے جانوروں کو لے جا کر گھاس چراتی ہیں اور کھونٹے گاڑ کر  بکریوں کو باندھتی ہیں اور بعض لوگ قبرستان کی گھاس بھی کاٹ لیتے ہیں۔ اور منع کرنے سے نہیں مانتے تو ایسے لوگوں کے لئے شریعت کا حکم کیا ہے؟ بینوا توجروا۔ .


 الجواب : 

      قبرستان میں جوگھاس اگتی ہے جب تک سبز (یعنی ہری) ہے اسے کاٹنے کی اجازت نہیں۔ جب سوکھ جائے تو کاٹ کر جانوروں کے لیے بھی بیچ سکتے ہیں مگر جانوروں کو قبرستان میں چرانا کسی طرح جائز نہیں مطلقا حرام ہے۔ قبروں کی بےادبی ہے مذہب اسلام کی توہین ہے کھلی مذہبی دست اندازی ہے۔  ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 492 پر ہے۔ اور اسی طرح بہارشریعت جلد چہارم صفحہ167 پر بھی۔  
اور ردالمحتار جلد دوم صفحہ 245 پر ہے : "يكره قطع النبات الرطب من المقبرة دون اليابس. اه‍" اور فتاوی عالمگیری جلد دوم صفحہ 471 پر ہے : "لو كان فيها حشيش يحش و يرسل إلى الدواب و لا ترسل الدواب فيها كذا في البحر الرائق. اه‍"  اور ایسا ہی فتاوی قاضی خاں جلد سوم صفحہ 314پر ہے۔
لہذا اگر قبرستان کی گھاس سوکھ گئی ہے تو اسے کاٹ کر جانوروں وغیرہ کے لیے لے جا سکتے ہیں ۔ لیکن اس میں جانوروں کو چرانا اور کھونٹا گاڑنا پھر اس میں بکریوں کو باندھنا اور اس کی ہری گھاسوں کو کاٹ لے جانا ہرگز جائزنہیں۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس کی گھاس کاٹنے والوں اور اس میں جانور باندھنے والوں و چرانے والوں کو روکیں۔ اگر وہ اس سے باز نہ آئیں تو ان کا مکمل طور سے سخت سماجی بائیکاٹ کریں۔ خدائے تعالی کا ارشاد ہے: 
وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (پارہ 7،سورۂ انعام، آیت 68 )۔
و الله تعالى اعلم۔

 حوالہ : 

فتاوی فقیہ ملت معروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، جلد دوم، صفحہ : 186، مطبوعہ : شبیر برادرز، لاہور۔


مزید پڑھیں : 



ایڈیٹر : مولانا محمد مبین رضوی مصباحی

ٹائپنگ : مولانا محمد فہیم برکاتی مرادآباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے